کابل27ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے افغان دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے کے قریب متعدد راکٹ داغنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ داعش کی ویب سائٹ عماق کے مطابق اس حملے کے لیے ایس پی جی نائن طرز کے راکٹ استعمال کیے گئے۔ اس حملے میں کسی کے ہلاک و زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور نیٹو کے سیکرٹری جنزل ڑینس اسٹولٹن برگ کے کابل پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چھ راکٹ داغے گئے، جو ایئر پورٹ پر موجود فوجی حصے کے قریب گرے۔